ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:والدین کے خوابوں کو پوراکرنا طلبا کا اہم فرض ہے: انجمن اینگلوہائی اسکول کے سالانہ کھیل مقابلوں میں پولس انسپکٹر کا بیان

بھٹکل:والدین کے خوابوں کو پوراکرنا طلبا کا اہم فرض ہے: انجمن اینگلوہائی اسکول کے سالانہ کھیل مقابلوں میں پولس انسپکٹر کا بیان

Sun, 18 Dec 2016 20:19:21    S.O. News Service

بھٹکل:18/ڈسمبر  (ایس او نیوز)  والدین و سرپرست اپنے بچوں کو ملک کا بہترین شہری بنانے کے لئے تعلیم کا بندوبست کرتے ہیں، بچوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنے والدین وسرپرستوں کے خواب کی سچی تعبیر بنیں۔ ان خیالات کا اظہار بھٹکل کے  سرکل پولس انسپکٹر سریش نایک نے کیا۔ وہ یہاں انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے انجمن اینگلو اردو ہائی اسکول کے سالانہ کھیل مقابلوں کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔

انسپکٹر نے کہاکہ طلبا صرف تعلیم کی طرف اپنی توجہ مرکوز رکھیں ،ایسے کام کبھی نہ کریں جس سے  اپنے والدین کو دکھ نہ پہنچے۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر عبدالرحمن باطنؔ نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ کھیل بھی تعلیم کا ایک حصہ ہے ، کھیل سے جسمانی وذہنی تازگی حاصل ہونے کے علاوہ  ذہنی ترقی ہوتی ہے۔ پروگرام کا آغاز متعلم خبیب اکرمی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ استاد مولانا محمد عون رکن الدین ندوی نے استقبال کیا تو عبدالرشید نے شکریہ اداکیا۔ عبدالحفیظ اور عبدالرشید مرجانی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ ڈائس پر ہائی اسکول کے صدر مدر س شبیر احمد دفعدار سمیت انجمن کے عہدیداران وغیرہ موجود تھے۔


Share: